کرہ ارض پر بہت جلد اسرائیل نامی کسی قبضہ گروپ کا وجود نہیں ہوگا، آئی ایس او طالبات کراچی
شیعیت نیوز: امت اسلامیہ سرزمین فلسطین کی بقا کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی، آج عالم انسانیت کے سامنے شیطان بزرگ امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کا حقیقی چہرہ آشکار ہوچکا ہے، مظلوم فلسطینیوں کے قتل عام نے عالم انسانیت کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر آئی ایس او طالبات کراچی ڈویژن خواہر زہرا نے فوارا چوک تا کراچی پریس کلب مظلومین فلسطین کی حمایت میں نکالی گئی ریلی کے اختتامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کی موجودہ صورتحال امت مسلمہ سے دفاعی معاونت کا تقاضہ کر رہی ہے مگر افسوس نام نہاد مسلم ممالک کے حکمران وہاں راشن کے تھیلے بھجوا کر سادہ لوہ عوام کو بیوقوف بناتے دکھائی دے رہے ہیں اور اپنے آقاؤں دہشتگرد زمانہ امریکہ و اسرائیل کو مظلومین فلسطین پر حملوں کے لیئے اپنی سرزمین فراہم کررہے ہیں، بہت جلد کرہ ارض پر اسرائیل نامی کسی قبضہ گروپ کا وجود نہیں ہوگا،ہم آج کے اس اجتماع سے ان نام نہاد اسلامی ممالک کہ جو حقیقت میں اسلام کے دشمن ہیں ان کو یہ واضح پیغام دیتے ہیں کہ خبردار رہو کہیں ایسا نہ ہو کہ طوفان الاقصی کا بھنور ہی تم سب کو اپنی لپیٹ میں لے لے۔
یہ بھی پڑھیں: مرکزی رہنما ایم ڈبلیوایم علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی سے انصاراللہ یمن کے مرکزی رہنماعلامہ سید یحی طالب الشريف کی ملاقات
انہوں نے کہا کہ آج کہ جب مسلمانان پاکستان کی نظریں فلسطین کی جانب ہیں اور شیطان بزرگ کا چہرہ دنیا کے سامنے آرہا ہے، وہیں عالمی استعمار پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات اور سیکیورٹی فورسز پر اپنے کارندوں کے ذریعہ حملے کروا کر عوام کی توجہ مسئلہ سے ہٹانا چاہتا ہے، آج کا یہ اجتماع پاراچنار میں کئی روز سے جاری تکفیری لشکرکشی اور سیکیورٹی فورسز پر کئے گئے حملوں کی مذمت کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ پاراچنار میں فوری امن و امن کی صورتحال کو قابو میں لاکر تکفیری عناصر کیخلاف فوری کاروائی کی جائے۔ ریلی میں شہر بھر سے خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ ریلی کے دیگر مقررین میں خواہر نشاط زہرا اور سابق صدر آئی ایس او طالبات کراچی ڈویژن نرجس زہرا شامل تھیں۔ مقررین کا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کسی ایک فرقہ کا مسئلہ نہیں بلکہ عالم اسلام کا مسئلہ ہے، آج ہمیں فرقہ پرستی سے باہر نکل کر امت واحدہ بن کر مسئلہ فلسطین اور قبلہ اول کی آزادی کے لئے عملی جدوجہد کرنی ہوگی۔







