اہم ترین خبریںلبنان

حزب اللہ تحریک اور صیہونی حکومت کے درمیان گھمسان کی جنگ

شیعیت نیوز: لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان سرحدی علاقوں میں حزب اللہ تحریک اور صیہونی حکومت کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

حزب اللہ لبنان نے اتوار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک صیہونی بستی میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کے اجتماع پر حملہ کیا گیا ہے جس میں دشمن کو جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

حزب اللہ نے ہفتے کی شام کو بھی لبنان کی سرحد کے قریب صیہونی حکومت کے فوجی ٹھکانوں پر حملے کا ایک ویڈیو جاری کیا تھا۔

اس ویڈیو میں صیہونی فوج کے حدب البستان، الجرداح، العباد اور جل العلام ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینیوں کو بے دخل کرنے ہر صہیونی سازش ناکام بنائیں گے، خلیل الحیہ

دوسری جانب لبنان کی حزب اللہ تحریک نے (اتوار) سہ پہر صیہونی حکومت کا ایک جاسوس ڈرون مار گرایا۔

’’اناطولیہ‘‘ خبر رساں ایجنسی نے اپنے رپورٹر کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ یہ ڈرون جنوبی لبنان کے علاقے ’’النباطیہ‘‘ پر مار گرایا گیا ہے۔

بعض لبنانی ذرائع ابلاغ نے اس وقت کی تصاویر بھی شائع کی ہیں جب اس نگرانی والے ڈرون نے لبنان کے جنوب میں اڑان بھری تھی اور اس کا ملبہ اس ملک کے جنوب میں تھا۔

اس کارروائی کے چند منٹ بعد صہیونی فوج کے ریڈیو ’’گولگلٹز‘‘ نے دعویٰ کیا کہ اس حکومت کی افواج نے حزب اللہ کا ایک ڈرون مار گرایا ہے۔

اس اسرائیلی ڈرون کو مار گرانے سے چند گھنٹے قبل فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کی عسکری شاخ ’’کتاب القسام‘‘ نے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ غزہ شہر کے اطراف میں صیہونی حکومت کے 3 ٹینک تباہ کر دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران ایسی حالت میں کہ غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں اور فلسطین میں غاصبوں کے خلاف طوفان الاقصی نامی استقامتی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہا ۔

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان پر بارہا حملہ کیا ہے نیز حزب اللہ لبنان نے بھی صیہونی فوج کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button