مقبوضہ فلسطین

فلسطینیوں کو بے دخل کرنے ہر صہیونی سازش ناکام بنائیں گے، خلیل الحیہ

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے پولیٹیکل بیورو کے رکن خلیل الحیہ نے خبردار کیا ہے کہ صیہونی غاصب فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین سے بے گھر کرنا چاہتے ہیں مگر ہم  دشمن کی ہر سازش کو بری طرح ناکام بنائیں گے۔

خلیل الحیہ نے اتوار کی شام الجزیرہ کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ حماس کی ترجیح اپنے لوگوں کو بچانا اور دہشت گرد صیہونی جارحیت کو روکنا ہے۔

حماس رہنما نے ہسپتالوں کے بارے میں صہیونی فوج کے ترجمان کے دعوے کے بارے میں کہا کہ قابض دشمن غزہ کے عوام کے قتل عام کو طول دینے کے لیے جھوٹ کا ایک طوفان استعمال کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ پر بمباری، امریکہ اور صہیونی حکومت کے درمیان کشیدگی، اسرائیلی اخبار

انہوں نے کہا کہ غاصبانہ جنگ کے آغاز سے ہی صیہونی غاصب غزہ کے لوگوں کو شمال سے جنوب کی طرف بے گھر کرنے کے لیے قتل و غارت گری کی مدت کو طول دینے کے لیے جھوٹ اور فریب کا سہارا لیتا رہا ہے۔ پھر فلسطینیوں کو جنوب سے بھی باہر نکالنے کے لیے ایسے ہی جھوٹوں کا سہارا لےگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کو طول دے کر قابض دشمن مزید دہشت گردانہ جرائم کی منزلیں طے کر رہا ہے اور دنیا بدقسمتی سے ان اقدار اور اخلاقیات کے سامنے ناکام ہو گئی ہے جس کی اسے پاسداری کرنی چاہیے تھی۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ جب بھی قابض دشمن کئی قتل عام کرنا چاہتا ہے تو وہ مواصلات کے ذرائع کو منقطع کر دیتا ہے۔ پھر درجنوں قتل عام کرتا ہے، ان سب کا مقصد ہمارے فلسطینی عوام کو غزہ میں ان کی سرزمین سے بے گھر کرنا ہے۔

اتوار کی شام کو قابض صیہونی فوج نے غزہ کی پٹی سے مواصلات اور انٹرنیٹ منقطع کر دیا اور درجنوں مقامات پر بمباری کرکے بڑے پیمانے پر قتل عام کیا گیا۔

خلیل الحیہ نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہماری قوم نقل مکانی کے منصوبے کو ناکام بنا دے گی۔ ہمارے لوگ دسیوں ہزار کی تعداد میں اب بھی شمالی غزہ کے علاقے میں موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button