ایران

عالمی استکبار سے جنگ میں ایمان کو ضرور فتح حاصل ہو گی، صدر ابراہیم رئیسی

شیعیت نیوز: آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے صوبہ کردستان کے صوبائی دورے کے پہلے دن میں شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ آج کردستان میں شیعہ اور سنی کا اتحاد مثالی ہے اور صوبے کے لوگ ایک ترقی یافتہ کردستان کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

صدر رئیسی نے پیداوار، سائنس اور ثقافت میں صوبہ کردستان کی پیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شمنوں اور بدخواہوں نے سازشوں اور فتنوں کے ذریعے صوبے کی سلامتی اور اتحاد کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : برطانوی حکومت علاقے کے حالات کو حقیقت پسندی کے ساتھ دیکھے، امیر عبداللہیان

سال بھر کے فسادات ہوئے لیکن صوبہ کردستان کے عوام نے ہمدردی اور ہم آہنگی کے ساتھ ایک بار پھر دشمنوں کو ناکام بنا دیا۔

انہوں نے شہداء کے خاندانوں کو ملک کے شہادت کے بلند پرچموں سے تعبیر کرتے ہوئے شہداء کے پیغام کو آئندہ نسلوں بالخصوص نوجوان نسل تک پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ڈاکٹر رئیسی نے غزہ پر صیہونی حکومت کے گھناؤنے اور بھیانک جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج غزہ کے مظلوم شہداء کے خون نے انسانی ضمیر کو جگایا ہے اور فلسطین کے مظلوم عوام کی حقانیت اور غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کے بارے میں ایران کے اصولی موقف کی تصدیق کردی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ایمان اور استکبار کی اس جنگ میں ایمان کو یقینا فتح حاصل ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button