خانیوال:شہید عمیر کے ورثاء سے ایم ڈیبلیو ایم کے وفد کا اظہار تعزیت
شیعت نیوز:خانیوال کے علاقے مخدوم پور میں شیعہ شناخت پر عمیر علی کو قتل کیا گیا۔
شہید کی نماز جنازہ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صدر علامہ اقتدار حسین نقوی نے پڑھائی
انہوں نے بعد ازاں شہید کے والد سے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قاتل کو قانون کے مطابق سزادینے کا مطالبہ کرتے ہیں، ہم قانونی اخلاقی معاونت کیلئے ورثاء کے ساتھ ہیں۔
اس موقع پر سلیم عباس صدیقی مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سیکرٹری فلاح و بہبود برادر مختار حسین اور ضلعی صدر خانیوال منظر علی موجود تھے۔







