مولانا طارق جمیل سے شیعہ علماء کونسل کے وفدکا اظہار تعزیت
شیعت نیوز: مولانا طارق جمیل کے جواں سال بیٹے عاصم جمیل کی وفات پر ملک بھر سے وفود کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔
مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے وفد کے ہمراہ معروف مبلغ خطیب مولانا طارق جمیل کے جواں سال بیٹے کی وفات پر تعزیت کی
اورسید ساجد علی نقوی کی جانب سے بھی تعزیت کا پیغام پہنچایا۔
وفد میں مرکزی سیکرٹری شعبہ تبلیغات مولانا اظہر عباس شیرازی، مولانا فیاض حسین مطھری و دیگر ہمراہ موجود تھے۔







