میانوالی ائیر بیس پر حملہ قومی سانحہ ہے،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
پاکستان ائیرفورس ٹریننگ ایئربیس میانوالی پر دہشتگردوں نے حملے کی کوشش کی جسے پاک فوج نے ناکام بنادیا
اور کلیئرنس آپریشن میں تمام 9 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میانوالی ائیر بیس، پسنی اور ماڑہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے قومی سانحہ قرار دیا ہے
انہوں نے کہا کہ شکست خوردہ دشمن بوکھلاہٹ کا شکار ہے
شدت پسند تکفیری گروہ اور ان کے سہولت کار آستین کے وہ سانپ ہیں جو ڈسنے کا کوئی موقع جانے نہیں دیتے۔







