خانیوال:شیعہ نوجوان کے قاتل کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
شیعت نیوز: خانیوال کے علاقے مخدوم پور میں شیعہ نوجوان عمیر علی کو گستاخی کے الزام میں شہید کردیا گیا
قاتل کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں قتل کے ساتھ دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں
مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صدر علامہ اقتدار حسین نقوی کی اقتدا میں شہید عمیر علی کی نماز جنازہ مرکزی امام بارگاہ مخدوم پور میں ادا کی گئی۔
اس موقع پر مجلس وحدت کی صوبائی اور ضلعی قیادت نے شرکت کی۔
اس موقع پر مطالبہ کیا گیا کہ قاتل کو قانون کے مطابق کڑی سزا دی جائے۔







