ہم صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف خاموش نہیں رہ سکتے، محمد عبدالسلام

شیعیت نیوز: یمن کی تحریک انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے منگل کی رات جبالیہ کیمپ پر صیہونی حکومت کے حملے کے جواب میں کہا کہ اسرائیل جو قتل عام کر رہا ہے وہ ایک ایسا سنگین جرم ہے کہ جس پر کوئی انسان خاموش نہیں سکتا۔
محمد عبدالسلام نے سوشل نیٹ ورک پر لکھا کہ صیہونی حکومت خطے کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے اور یہ جنگ کا دائرہ وسیع کرے گی۔
انصار اللہ کے ترجمان نے کہا کہ عرب ممالک کا مفاد اس میں ہے کہ وہ ہر ممکن طریقے سےغزہ کی فتح کو یقینی بنائیں، بصورت دیگر اس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے جسکا خمیازہ تمام عرب ممالک کر بھگتنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں : شام میں واقع دیرالزور شہر میں امریکی فوجی اڈے پر مزاحمت کا میزائل حملہ
غزہ میں فلسطینی اتھارٹی کی وزارت داخلہ نے جبالیہ کیمپ میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی ابتدائی تعداد 400 بتائی ہے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔
وزارت داخلہ کے مطابق صیہونی حکومت نے اس علاقے پر ایک ایک ٹن وزنی 6 بموں سے بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں جبالیہ کیمپ کے مرکز میں ایک رہائشی محلہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔
الاقصیٰ طوفان آپریشن 25 ویں روز میں داخل ہو گیا ہے جب کہ خبریں غزہ کے رہائشی، طبی اور اسکولی علاقوں پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں شدت سے متعلق ہیں اور یہ علاقہ زمین، سمندر اور آسمان سے بمباری کی زد میں ہے۔
تل ابیب کی نسل پرست حکومت کے مہلک ہتھیار، اور اس کے ساتھ ہی، واشنگٹن حکام صیہونی حکومت کی پوری طرح حمایت کر رہے ہیں۔