مشرق وسطی

شام میں واقع دیرالزور شہر میں امریکی فوجی اڈے پر مزاحمت کا میزائل حملہ

شیعیت نیوز: باخبر ذرائع نے مشرقی شام میں واقع دیرالزور شہر میں امریکی فوجی اڈے پر ایک بار پھر میزائل حملے کی خبر دی ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق باخبر ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ شام کے دیرالزور شہر میں واقع امریکی فوجی اڈے کو ایک بار پھر میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چینی کمپنیوں نے اپنے آن لائن ڈیجیٹل نقشوں سے قابض اسرائیل کا نام ہٹادیا

گذشتہ روز بھی مشرقی شام کے صوبے دیرالزور میں واقع کونیکو اسکوائر میں امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

پنٹاگون کے ترجمان پٹ رائيڈر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ گذشتہ دو ہفتے کے دوران ستائيس مرتبہ عراق اور شام میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے ہوئے ہيں کہا کہ امریکہ، خطے میں تعینات امریکی افواج کی مدد کے لیے مغربی ایشیا میں مزید تین سو فوجی بھیج رہا ہے۔

فلسطین کے نہتے اور مظلوم عوام کے قتل عام کے لئے صیہونی حکومت کی امریکہ کی جانب سے ہمہ جانبہ حمایت کے بعد مزاحمتی فورسیز نے ، عراق اور شام میں واقع امریکہ کے غیر قانونی فوجی اڈوں پر اپنے حملے تیز کر دیئے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button