دنیا

چینی کمپنیوں نے اپنے آن لائن ڈیجیٹل نقشوں سے قابض اسرائیل کا نام ہٹادیا

شیعیت نیوز: چین کی کمپنیوں بائیدو اور علی بابا نے اپنے آن لائن ڈیجیٹل نقشوں سے قابض اسرائیل کا نام ہٹادیا۔ دوسری طرف سینیٹ کمیٹی میں امریکی وزیر خارجہ کے بیان کے دوران احتجاج کیا گیا۔

وال اسٹریٹ جرنل نے نقل کیا ہے کہ قابض اسرائیل کا نام ان چینی کمپنیوں کے آن لائن ڈیجیٹل نقشوں پراب موجود نہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بائیدو کے آن لائن ڈیجیٹل نقشے پر اردن، مصر اور فلسطینی علاقوں کی نشاندہی کررہے ہیں، لیکن ملک کی شناخت کے طور پر اسرائیل کا نام موجود نہیں۔

رپورٹ کے مطابق لکسمبرگ جیسے چھوٹے ملک کا نام آن لائن نقشوں پر موجود ہے، چین کی کمپنیوں کی جانب سے اس کی کوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی لبنان، حزب اللہ کی صہیونی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں تیزی، 120 اسرائیلی ہلاک اور زخمی

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے سینیٹ کمیٹی کے روبرو بیان کے دوران وہاں موجود لوگوں نے کھڑے ہوکر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی بات شروع ہوتے ہی مظاہرین نے غزہ پر حملوں کے خلاف نعرے لگائے۔ نعروں کی وجہ سے سینیٹ کمیٹی کی کارروائی کئی مرتبہ روکنا پڑی۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے سینیٹ میں 106 ارب ڈالر کی نیشنل سیکیورٹی فنڈنگ کی درخواست کا دفاع کیا۔

وائٹ ہاؤس نے اس فنڈنگ میں سے 14.3 ارب ڈالر اسرائیل کے لیے مانگے ہیں۔

کئی مظاہرین نے فلسطینی خون کی علامت کے طور پر ہاتھوں پر سُرخ رنگ لگا رکھا تھا۔ سینیٹ کی عمارت سے 12 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button