اہم ترین خبریںیمن

ہم فلسطین کے مقبوضہ علاقوں پر مزید حملے کرنے کو تیار ہیں، عبداللہ بن عامر

شیعیت نیوز: یمن کی قومی نجات حکومت کی وزارت دفاع عبداللہ بن عامر نے کہا ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں پر یمن کی مسلح افواج کے ڈرونز اور راکٹوں کے حملے کے بعد، صنعا مزید حملے انجام دینے کے لئے تیار ہے۔

یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کی وزارت دفاع کے پروپیگنڈا ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبداللہ بن عامر نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ فلسطین کی مقبوضہ سرزمینوں پر میزائل اور ڈرون کے حملے انصاراللہ کے سربراہ عبدالمالک بدرالدین الحوثی کے حکم سے انجام پائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ: جبالیہ کیمپ میں اسرائیلی بربریت نے انتہا کردی، 100 فلسطینی شہید

انہوں نے کہا کہ یمن کی مسلح افواج ، اسرائیل کی جارحیت کے جاری رہنے تک فلسطینی قوم کی مدد و حمایت کرتی رہیں گی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر عبداللہ بن عامر نے کہا اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ میں شامل ہونے کا فیصلہ یمنی قوم کا خود اپنا فیصلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : انسداد دہشت گردی عدالت میں معروف شاعر و ذاکر اہل بیتؑ سید محسن نقوی قتل کیس کی سماعت

ان خیالات کا اظہار، یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع کے اس بیان کے بعد کیا گیا ہے کہ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اس ملک کے ڈرون اور میزائل یونٹوں نے مقبوضہ علاقوں کو نشانہ بنایا ہے اور یہ حملے صیہونی حکومت کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے تک جاری رہیں گے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ اسی لیے ہم نے مقبوضہ علاقوں میں مختلف اہداف کو بڑی تعداد میں بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے اور یہ حملے تیسری بار انجام دیئے ہيں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button