انسداد دہشت گردی عدالت میں معروف شاعر و ذاکر اہل بیتؑ سید محسن نقوی قتل کیس کی سماعت
شیعیت نیوز: پاکستان کے معروف شاعروذاکر اہل بیتؑسید محسن نقوی کے 24 سال پرانے قتل کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ پولیس کی جانب سے ریکارڈ پیش نہ کئے جانے پر عدالت نے مزید سماعت 6 نومبر تک ملتوی کر دی۔
محسن نقوی قتل کیس میں ملزم اجمل عرف اکرم لاہوری کی درخواست ضمانت پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کی۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کا امریکی سفارت خانے تک مارچ کا اعلان، ناصرشیرازی کی زیر صدارت اہم اجلاس
پولیس کی جانب سے مقدمے کا ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا، جس پر عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر مقدمے کا ریکارڈ لازمی پیش کریں۔ عدالت نے درخواست ضمانت پر مزید سماعت 6 نومبر تک ملتوی کر دی۔







