ایران

ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی پر گفتگو

شیعیت نیوز: ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں شہریوں کے خلاف حملوں کو فوری طور پر روکنے، انسانی امداد بھیجنے اور فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کے خلاف علاقائی اور بین الاقوامی اقدام کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ٹیلیفونک رابطہ کرکے غزہ کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے آپس میں جاری مشاورت کو جاری رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے خطے کے حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنا تمام مسلمانوں پر فرض ہے، جنرل جلالی

عبداللہیان نے سعودی ہم منصب کے ساتھ گفتگو کے دوران غزہ میں شہریوں کے خلاف حملوں کو جلد روکنے، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد رسانی اور غزہ سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کو روکنے کے لئے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔

دوسری جانب ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ نے صیہونی حکومت کی جارحیت کو فوری طور پر بند کرنے اور غزہ تک انسانی امداد بھیجنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔

ارنا کے مطابق، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اتوار کی شب قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کے ساتھ غزہ کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ نے صیہونی حکومت کی جارحیت کو فوری طور پر روکنے انسانی امداد بھیجنے کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button