اہم ترین خبریںمشرق وسطی

شام: الحسکہ کے مشرق میں واقع الشدادی میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ

شیعیت نیوز: شام کے الحسکہ کے مشرق میں واقع الشدادی میں امریکی فوجی اڈے پر اتوار کی شب حملہ کیا گیا۔ دوسری طرف شام میں واقع صوبے قنیطرہ کے مضافاتی علاقوں پر گولہ باری کی ہے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق، اس بار شام میں الحسکہ کے مشرق میں واقع الشدادی میں امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق یہ حملہ عراق کے اندر سے کیا گیا تھا جس کی وجہ سے اس بیس میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ان دھماکوں سے ہونے والے نقصان کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔

میڈیا نے دیر الزور کے شمال مشرق میں العمر آئل فیلڈ میں امریکی فوجی اڈے پر بھی دھماکے کی اطلاع دی ہے۔

ابھی تک کسی فرد یا گروہ نے اس راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید

دوسری جانب غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج نے جنوبی شام میں واقع صوبے قنیطرہ کے مضافاتی علاقوں پر گولہ باری کی ہے۔

غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج نے جنوبی شام میں واقع صوبے قنیطرہ کے مضافاتی علاقوں پر یہ حملہ ایسی حالت میں کیا ہے کہ حالیہ دنوں میں تحریک مزاحمت نے مقبوضہ جولان میں صیہونی فوجی ٹھکانوں پر بارہا حملہ کیا ہے۔

غزہ کے عوام کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت کے بعد تحریک مزاحمت نے عراق و شام میں امریکی فوجی ٹھکانوں اور مقبوضہ جولان میں صیہونی فوجی ٹھکانوں پر بارہا حملہ کیا ہے۔

مشرقی دیرالزور میں امریکی فوجی ٹھکانے پر اتوار کو بھی حملہ ہوا ہے۔

شام کے سرکاری ذرائع نے اب تک اس صیہونی جارحیت کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button