اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

غزہ پر جارحیت کا 24واں دن، فلسطینیوں کا خونی ہولوکاسٹ جاری

شیعیت نیوز: صیہونی قابض فوج کی غزہ کی پٹی پر وحشیانہ جارحیت جاری رکھتے ہوئے نہتے فلسطینیوں کا خونی ہولوکاسٹ چوبیسویں دن میں جاری رکھا ہوا ہے۔

صیہونی قابض فوج نے آج سوموار کی صبح درجنوں مقامات پربم باری کی اور ان کے رہائشیوں کے گھروں اور رہائشی محلوں پر بمباری کرکے مزید درجنوں فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کریا ہے۔

ترک فرینڈ شپ ہسپتال کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ قابض جنگی فوج کے جنگی طیاروں نے آج اور گزشتہ دنوں بار بار ہسپتال کے اطراف کو نشانہ بنایا جس سے ہسپتال کے بڑے حصے کو تباہ کر دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں کینسر کے مریضوں کے لیے واحد ہسپتال کو نشانہ بنانے والے بمباری کے نتیجے میں کینسر کے مریضوں اور طبی عملے میں خوف و ہراس کی کیفیت طاری ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے، اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کے نتیجے میں اس کے گردونواح کو بار بار نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں صیہونیوں کی دراندازی کا القسام کے جنگجوؤں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا

انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیلی فوج نے کینسر کے مریضوں کو ادویات اور علاج کے لیے بیرون ملک سفر سے محروم کر کے نہ صرف ان کے دکھ اور درد میں اضافہ کیا اور اب ہسپتال کے اطراف کو نشانہ بنا کر ان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے غزہ شہر کے جنوب مغرب میں واقع تل الھوا محلے میں فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی سے منسلک القدس ہسپتال کے گرد آگ کی پٹی کی شکل میں درجنوں حملے جاری رکھے۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے القدس ہسپتال کے آس پاس کے علاقوں پر شدید بمباری کی تاکہ وہاں کے بے گھر افراد کو جنوب کی طرف جانے پر مجبور کیا جا سکے۔

بے گھر ہونے والے 14000 شہریوں نے ایک محفوظ پناہ گاہ کے طور پر ہسپتال میں پناہ لی تھی جنہیں وہاں سے نکل جانے پر مجبور کیا گیا۔ تقریباً 400 مریضوں کے علاوہ زخمیوں کو بھی بمباری سے خطرہ ہے۔

ہلال احمر سوسائٹی نے وضاحت کی کہ اسرائیلی قابض حکام کی  طرف سے القدس ہسپتال پر بمباری کرنے اور اس کے فوری انخلا کا حکم دینے کا مقصد فلسطینی شہریوں بالخصوص زخمیوں اور مریضوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنا ہے۔

خیال رہے کہ سات اکتوبرسے غزہ کی پٹی پر جاری فلسطینیوں کا خونی ہولوکاسٹ میں اب تک آٹھ ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور بیس ہزار کی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button