مقبوضہ فلسطین

غزہ میں صیہونیوں کی دراندازی کا القسام کے جنگجوؤں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا

شیعیت نیوز: تحریک حماس کی فوجی شاخ القسام کے جنگجوؤں اور صیونی فوجیوں کے درمیان غزہ کے سرحدی علاقے ایرز میں واقع صیہونی فوجی اڈے کے قریب، جھڑپ ہوگئی اور غاصب فوجیوں کو غزہ میں دراندازی سے روک دیا۔

صیہونی فوج، الاقصی کاروائی میں اپنی شکست کی تلافی کے لئے جمعے کی رات کو زمینی کاروائی کے ذریعے غزہ میں داخل ہونا چاہتی تھی تاہم فلسطینی مزاحمت کے حملوں کے باعث اسے پسپائی اختیارکرنا پڑی۔

الجزيرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق القسام بریگیڈز اور صیہونی فوجیوں کے درمیان غزہ کے مضافات میں واقع صیہونی فوج اڈے ایرز کےقریب لڑائی ہوئی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق القسام بریگیڈز کے جیالے سرحدی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے مقبوضہ علاقوں کے اندر واقع ایرز نامی صیہونی فوجی اڈے کے مغربی حصے تک پہنچ گئے اور صیہونی حکومت کے جنگي وسائل کو اینٹی آرمر میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے فوری تبادلے کے لیے تیار ہیں، یحییٰ السنوار

عزالدین القسام بریگیڈ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ القسام بریگیڈز کے جنگجو غزہ پٹی کے شمال میں بیت لاحیا کے شمال مغرب میں واقع امریکی علاقے میں گھسنے کی کوشش کرنے والے صیہونی فوجیوں کے ساتھ جنگ میں مصروف ہیں۔

القسام کے بیان میں کہا گیا ہے کہ القسام کے جنگجوؤں نے دشمن کی افواج کے ساتھ مسلح تصادم میں ’’یاسین 105‘‘ اینٹی آرمر مارٹر اور توپ خانے سے صیہونی فوج کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا جبکہ حماس کے اسنائپروں نے متعدد اسنائپنگ آپریشنز بھی انجام دیئے۔

القسام بریگیڈز نے بھی ایک اور بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس نے صیہونی حکومت کی بکتر بند گاڑیوں کے اجتماع کے مرکز کو الزواری ڈرون سے نشانہ بنایا، یہ فوجی بیت لاحیا کے شمال مغربی علاقے میں دراندازی کر رہی تھیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے امریکہ اور مغرب کی وسیع اور جامع حمایت کے باوجود غزہ پر زمینی حملہ کرنے میں صیہونی حکومت کی نااہلی کا اعتراف کیا ہے ۔

صہیونی فوج کے ترجمان نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ غزہ پر زمینی حملہ بہت مشکل اور پیچیدہ ہے اور اس سے ہماری افواج کو بہت سے خطرات لاحق ہوں گے۔

صیہونی حکومت کے فوجی ترجمان کا یہ واضح بیان، مزاحمت کے مقابلے میں اس کی شکست اور غزہ پر حملے میں ناکامی کا واضح اعتراف ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button