پاراچنار میں سوچی سمجھی سازش کے تحت جاری فرقہ وارانہ فسادات کےخلاف پشاور میں احتجاج

29 اکتوبر, 2023 08:25

شیعیت نیوز: پشاور میں شیعہ علماء کرام، مشران، تنظیموں اور شیعیان حیدر کرار نے پشاور پریس کلب کے سامنے پاراچنار کے حالات کے حوالے سے احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عابد حسین شاکری نے کہا کہ دنیا میں جو ناخوشگوار واقعات رونما ہورہے ہیں بالخصوص ظالم صہیونی ریاست کی جانب سے فلسطین پر جو مظالم ڈھائے جارہے ہیں ہم ان کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ گزشتہ ایک ہفتہ سے پاراچنار ڈسٹرکٹ کرم میں لڑائی جھگڑے شروع ہیں اور پاراچنار بھر میں انٹرنیٹ سروسز اور موبائل سگنل معطل کئے گئے ہیں، آمدورفت کے لئے سارے راستے بند ہیں، ہمارا حکومت وقت سے یہ واضح مطالبہ ہے کہ جلد از جلد پاراچنار کے حالات کو دوبارہ سے معمول پر لایا جائے اور ان جیسے واقعات میں ملوث تمام افراد کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید عالم شاہ نے بھی پاراچنار میں پچھلے کئی دنوں سے جاری ناخوشگوار حالات اور ظلم و بربریت پر افسوس کا اظہار کیا اور حکومت وقت سے یہی مطالبہ کیا کہ پاراچنار میں جاری گشیدگی کو فوراً روکا جائے۔ اس کے ساتھ آئی ایس او پاکستان پشاور ڈویژن کے نمائندے نے بھی پاراچنار میں جاری ظلم و بربریت کے خلاف اپنا موقف واضح پیش کیا اور وہاں کے حالات کے ذمہ داران سے یہی مطالبہ کیا کہ مظلومین پاراچنار کو انصاف دیا جائے۔

1:14 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top