اہم ترین خبریںمشرق وسطی

غزہ کے واقعات فلسطین کو اس کا حقیقی مقام دلائيں گے، بشار اسد

شیعیت نیوز: شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت مغرب کے سامراجی منصوبے کی بنیاد ہے اور غزہ کے واقعات فلسطین کو اس کا حقیقی مقام دلائیں گے۔

شام کے صدر بشار اسد نے شام کی وزارت خارجہ میں سفارتی کمیٹیوں کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے واقعات اسلامی دنیا میں فلسطین کو اس کا حقیقی مقام دلائیں گے۔

شام کے صدر نے زور دے کر کہا کہ گزشتہ کئی عشروں سے امریکہ کی پالیسی فوجی کشیدگی اور خلفشار پیدا کرنے پر استوار رہی ہے۔

بشار اسد نے فلسطین کی صورت حال کے بارے میں کہا کہ غزہ کی جنگ میں ہم اس امر کا واضح نمونہ دیکھ رہے ہیں کہ مغرب ہمیشہ دوسری اقوام اور ممالک کے مفادات کو نقصان پہنچا کر اپنے مفادات کا تحفظ کرتا ہے۔

شام کے صدر نے مزید کہا کہ غاصب اسرائيل خطے میں مغرب کے سامراجی منصوبے کی بنیاد ہے اور مغرب اس کی مالی ، فوجی اور لاجسٹک مدد کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ سے متعلق ووٹنگ میں ہندوستان کی غیر حاضری کو کانگریس لیڈر نے شرمناک بتایا

دوسری جانب شام کے دیر الزور علاقے کے مضافات میں واقع کونیکو گیس فیلڈ میں امریکی فوجی اڈے میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق دھماکے کی یہ آواز جمعے کے دن سنی گئی ۔ اس خبر کی مزید تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

جمعرات کی شام کو بھی خبری ذرائع نے عراق کی اربیل ایئرپورٹ کے مضافات میں امریکی فوجیوں پر ڈرون حملے کی خبر دی تھی ۔ حالیہ دنوں میں عراق اور شام میں واقع امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون اور راکٹوں کے متعدد حملے ہوچکے ہیں۔

عراق کی اسلامی استقامت نے المعمدانی ہسپتال پرصیہونی حکومت کے حملے کے بعد امریکہ کو خبردار کیا تھا کہ آج کے بعد عراق کی سرزمین میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے شروع کر دیئے جائيں گے۔

گزشتہ چند دنوں میں شام میں واقع عین الاسد چھاؤنی، العمرآئل فیلڈ اور الشدادی پر متعدد حملے کئے گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button