اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

غزہ میں غاصب اسرائیل کی زمینی شکست ایک الہی معجزہ ہے، اسماعیل ہنیہ

شیعیت نیوز: حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے جمعہ کی شب القسام بریگیڈز کے فاتحانہ ردعمل اور غزہ کے شمال میں صیہونی حکومت کے زمینی حملے کی شکست کے جواب میں کہا کہ یہ شکست ایک الہی معجزہ ہے۔

ہفتہ کی صبح اپنے سرکاری ایکس سوشل نیٹ ورک کے صفحے پر اسماعیل ہنیہ نے لکھا کہ غزہ کے شمال میں بیک وقت فضائی، زمینی اور سمندری بمباری کے باوجود، صیہونی حکومت کے زمینی حملے کی شکست، ایک الہی معجزہ ہے۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز نے جمعہ کی شب شمالی غزہ پر صیہونی حکومت کے زمینی حملے کا مقابلہ کرنے کی خبر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حماس نے اسرائیلی حملہ پسپا کردیا،ٹینکس تباہ اسلحہ قبضہ میں لے لیا

دوسری جانب فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے ترجمان نے صیہونی حکومت کے اس دعوے کو مسترد کیا ہے کہ حماس کے لیڈران الشفا اسپتال کے نیچے سرنگوں میں ہیں۔

حماس کے ترجمان نے الجزیرہ ٹی وی سے گفتگو میں صیہونی حکومت کے اس دعوے کے مسترد کرتے ہوئے کہ حماس کے لیڈران اسپتالوں کے نیچے سرنگوں میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی دشمن جھوٹے دعووں سے اپنی فوج کا پست حوصلہ بڑھانا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دعوے جھوٹے اور گمرہ کن ہیں ، حماس کے سبھی لیڈران اپنے گھروں میں ہیں اسپتالوں ميں نہیں ہیں ۔

حماس کے ترجمان نے کہا کہ غاصب حکومت عورتوں اور بچوں پر بمباری کررہی ہے جبکہ استقامتی محاذ اب بھی پوری قوت سے جنگ کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی فوج غزہ میں عوام کے گھروں اور اسپتالوں پر بمباری کررہی ہے۔اس سے پہلے غاصب صیہونی فوج کے ترجمان نے دعوی کیا تھا کہ حماس کے لیڈران الشفا اسپتال کے نیچے سرنگوں میں ہیں ۔

ایسا لگتا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت اس طرح کے جھوٹے دعوے کرکے، الاہلی اسپتال کی طرح الشفا اسپتال پر بھی بمباری کرنا چاہتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button