اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

حماس نے اسرائیلی حملہ پسپا کردیا،ٹینکس تباہ اسلحہ قبضہ میں لے لیا

شیعیت نیوز: حماس کی القسام برگیڈ نے دعوٰی کیا ہے کہ رات گئے غزہ میں زمینی حملے کی نیت سے گھسنے والی اسرائیلی فوج کو تینوں اطراف سے گھیرے میں لیا گیا، جس کے بعد اسرائیلی فورسز سمندر کی طرف بھاگ نکلیں۔

اسرائیلی فورسز متعدد ٹینک اور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر مغویوں کی رہائی چاہیے ہے تو اسرائیل کو جنگ بندی کرنا ہوگی۔

دوسری جانب اسرائیل نے حماس کی جانب سے اپنے فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے، حماس پر حملے کے دوران 6 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

اسرائیل نے دعوٰی کیا ہے کہ حماس پر زمینی حملہ نہیں کیا گیا بلکہ مغویوں کی بازیابی کے لیے اسپیشل فورسز کی جانب سے آپریشن کیا گیا۔

آپریشن میں امریکی اسپیشل فورسز کے شامل ہونے کی بھی خبریں سامنے آرہی ہیں، اسرائیل کی جانب سے کیے گئے آپریشن میں امریکی ہیلی کاپٹر کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے یہ بھی دعوٰی کیا جا رہا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں کے دوران حماس کا اہم کمانڈر بھی مارا جا چکا ہے جو 7 اکتوبر کے حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے دھمکی دی تھی کہ جنگ کے بعد غزہ کی نوعیت ہی بدلی جا چکی ہو گی۔

دھمکی کے جواب میں حماس نے کہا ہے کہ خونریز جھڑپیں جاری ہیں، اسرائیلی فوجیوں کی باقیات غزہ کی سر زمین نگل جائے گی۔

حماس نے کہا ہے کہ غزہ میں اس کے جنگجو بھرپور طاقت کے ساتھ اسرائیلی حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حماس کا بیان اس وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی فوج نے فلسطین پر فضائی اور زمینی حملوں کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button