سعودی عرب

ریاض، سعودی عرب اور برطانیہ کے وزیرِ دفاع کی ملاقات

شیعیت نیوز: سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے برطانوی وزیرِ دفاع کی ملاقات ہوئی ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور برطانیہ کے اسٹریٹجک تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے عسکری اور دفاعی شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : فرزند رسول امام حسن عسکری علیہ السلام کا یوم ولادت با سعادت

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعاون جدید خطوط پر استوار اور مضبوط کرنے پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں غزہ اور گرد و نواح میں بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی پر بھی بات چیت ہوئی۔

دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کی ملاقات میں غزہ میں بڑھتی کشیدگی کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی کوششوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button