حزب اللہ لبنان نے غاصب صیہونی فوج کا ایک ٹینک تباہ کردیا

شیعیت نیوز: حزب اللہ لبنان کے مجاہدین نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے پر حملہ کرکے غاصب صیہونی فوج کا ایک ٹینک تباہ کردیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مزاحمتی قوتوں نے افیفیم فوجی ٹھکانے پر غاصب صیہونی فوج کے ایک ٹینک کو راکٹ حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ٹینک تباہ ہوگیا اور اس پر سوار افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
در ایں اثنا صیہونی حکومت نے، جنوبی لبنان کے سرحدی علاقے اور مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے پر چار راکٹوں کے داغے جانے کی خبر دی ہے۔
اس سے پہلے صیہونی ریڈیو نے بتایا تھا کہ مذکورہ فوجی اڈے پر لبنان سے گائڈڈ میزائل داغا گیا ہے۔
المیادین ٹی وی نے غاصب اسرائیل کے شمالی علاقے البیاض میں بھی اسرائيلی فوجی اڈے پر حزب اللہ لبنان کے حملے کی خبر دی ہے۔ اب تک دسیوں ہزار صیہونی، مزاحمت کے حملوں کے ڈرسے لبنان کے سرحدی علاقے چھوڑ کر فرار کر گئےہيں۔
یہ بھی پڑھیں : القسام بریگیڈز کے تل ابیب، ایلات اور حیفا میں میزائل حملے، متعدد صہیونی زخمی
دوسری جانب عبرانی میڈیا نے مزاحمتی گروہوں کی خفیہ جنگی حکمت عملی کے خلاف صہیونی انٹیلی جنس نظام کی کمزوری کا اعتراف کیا۔
المیادین نے بتایا ہے کہ صہیونی میڈیا نے حزب اللہ کے ممکنہ اقدامات کے حوالے سے تل ابیب کے حکومتی اہلکاروں میں خوف و ہراس پھیلنے کا اعتراف کیا ہے۔
ان ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیل میں کوئی بھی حزب اللہ کے اگلے اقدامات کی پیشین گوئی نہیں کر سکتا کیونکہ اس بات کا خدشہ ہے کہ ہم جنوب میں الاقصیٰ طوفان آپریشن کی طرح انٹیلی جنس کی ناکامی کا مشاہدہ کریں گے۔
قبل ازیں عبرانی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیل اور امریکہ کو حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے ارادوں کو سمجھنے کا چیلینج درپیش ہے۔
صیہونی ذرائع ابلاغ نے مزید تاکید کی کہ ہم سید حسن نصر اللہ کی خاموشی اور شمالی سرحدوں میں اسرائیل کے خلاف تھکا دینے والی جنگ کے آغاز کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔
عبرانی میڈیا نے صیہونی حکومت کی انٹیلی جنس شکست کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ (غاصب) اسرائیل کو بدترین حالات یعنی ایک ہی وقت میں دو (بلکہ کئی) محاذوں پر جنگ کے لیے تیار رہنا چاہیے۔