مشرق وسطی

غزہ : الجزیرہ کے بیورو چیف کے گھرپراسرائیلی حملہ، اہلیہ بیٹا اوربیٹی شہید

 شیعیت نیوز: غزہ پر بمباری سے قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے نمائندے اور بیورو چیف وائل دہدوکی اہلیہ، بیٹا اور بیٹی سمیت خاندان کے کئی افراد شہید ہوگئے ہیں۔
 الجزیرہ کے فوٹیج میں دیکھاجاسکتا ہے کہ دہدو الاقصیٰ اسپتال میں اپنی اہلیہ ، بیٹے اور بیٹی کی میتیں مردہ خانے میں دیکھنے کیلئے داخل ہورہے ہیں۔
وائٹ ہائوس نے تاحال الجزیرہ کے بیوروچیف کے حوالے سے الجزیرہ کے نمائندے کے سوال پر تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا ۔
اس سے قبل امریکی خبر ایجنسی ایکسیوز نے امریکی اعلیٰ ترین سفارتکار انٹونی بلنکن کے حوالے سے بتایا تھا کہ
دوہفتے قبل اس نے اپنے قطری ہم منصب سے کہا تھا کہ الجزیرہ اسرائیل غزہ جنگ کے حوالے سے اپنا لہجہ درست کرے۔
اسرائیلی چینل کے مطابق اس حملہ میں اسرائیل براہ راست ملوث ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button