ایران کے ایٹمی مسئلے کا سفارتی حل اب بھی ممکن ہے، یورپی یونین
شیعیت نیوز : یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے ویانا میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی سے ملاقات کے بعد کہا کہ ایران کے ایٹمی مسئلے کا حل اب بھی مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے تلاش کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں، یورپی فریقین کی جوہری معاہدے پر وعدہ خلافیوں کا ذکر کیے بغیر کہا کہ ایران کو چاہیے کہ شفافیت کو یقینی بنائے اور ایٹمی ایجنسی کے ساتھ مکمل تعاون کرے۔
یہ بھی پڑھیں :
کالاس نے مزید کہا کہ یورپی یونین ایجنسی کے اقدامات کی مکمل حمایت کرتی ہے اور اس مسئلے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
اس سے چند گھنٹے قبل برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لَمی نے بھی کہا تھا کہ اسنیپ بیک میکانزم فعال ہونے کا مطلب سفارتکاری کا خاتمہ نہیں ہے۔







