ایران

غزہ میں جاری جرائم اور جارحیت کا ذمہ دار امریکہ ہے، علی شمخانی

شیعیت نیوز: رہبر معظم انقلاب کے سیاسی مشیر علی شمخانی نے کہا کہ صیہونی فوج مقبوضہ فلسطین میں امریکہ کی پراکسی فورس ہے اور ان وحشیانہ جرائم کی ذمہ داری براہ راست واشنگٹن پر عائد ہوتی ہے۔

رپورٹ مطابق ایڈمرل علی شمخانی نے سوشل پلیٹ فارم ایکس میں اپنے اکاونٹ پر لکھا کہ خطے میں امریکہ کی تیز رفتار اور بڑے پیمانے پر فوجی موجودگی کے ساتھ مزید وسیع پیمانے پر انسانی جانوں سے کھیلنے کے لئے غاصب صیہونی حکومت کو ہتھیاروں کی فراہمی اور مالی مدد کے علاوہ اتحادیوں کو مختلف کام سونپ کر غاصب اسرائیل کو سیاسی اور میڈیا سپورٹ حالیہ بحران میں ثابت ہوئی۔

غاصب صیہونی فوج مقبوضہ فلسطین میں امریکہ کی پراکسی فورس ہے اور ان جرائم کی ذمہ داری براہ راست واشنگٹن پر عائد ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں صہیونی ہولوکاسٹ جاری، شہداء کی تعداد 4,651 ہوگئی

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے لیکزمبرگ کے ہم منصب کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں غاصبوں کے خلاف مزاحمتی فلسطینی گروہوں کے اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق قرار دیا ہے۔

ارنا کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے لیکزمبرگ کے وزیر خارجہ جین اسلبرن( (JEAN ASSELBORN کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں فلسطین کے حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں، صیہونی حکومت کے جنگی جرائم اور غزہ میں فلسطینی عوام، عورتوں اور بچوں کے قتل عام نیز انسانی المیے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنی سرزمین پر ناجائز قبضے کے خلاف استقامتی فلسطینی گروہوں کے اقدامات بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ساڑھے چار ہزار عام شہریوں، عورتوں اور بچوں کا قتل عام، لاکھوں فلسطینیوں کو بے گھر کردینا، غزہ کے اسپتالوں اور چرچوں پر حملہ اور مظلوم فلسطینیوں کا محاصرہ کرکے، ان تک خوراک، پانی، ایندھن اور دوائیں پہنچانے کا راستہ بند کردینا، استقامتی گروہوں کے مقابلے میں صیہونی حکومت کی ناتوانی اور عاجزی کا ثبوت ہے۔

لیکزمبرگ کے وزیر خارجہ نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں کہا کہ وہ غزہ کے بحرانی حالات سے واقف ہیں اور انہیں امید ہے کہ کشیدگی جلد سے جلد ختم ہوگی اور سیاسی راستے کو ترجیح دی جائے گی ۔

جین اسلبرن نے کہا کہ ایران کے فعال اور مثبت کردار ہمیشہ علاقے میں قیام امن میں مدد کرسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button