اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

القسام بریگیڈ کا گھات لگا کر اسرائیلی فوج پر حملہ، ٹینک اور بلڈوزر تباہ

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری بازو القسام بریگیڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کا غزہ پر زمینی حملہ پسپا کر دیا ہے، اس جھڑپ میں اسرائیل کا ایک ٹینک اور دو بلڈوزر تباہ ہو گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ٹیلی گرام میسجنگ ایپ کے توسط سے جاری کردہ بیان میں حماس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے عسکری ونگ ’القسام بریگیڈ‘ نے غزہ کی پٹی میں خان یونس کے قریب اسرائیلی زمینی حملے کو پسپا کر دیا ہے جس میں ایک اسرائیلی ٹینک اور دو بلڈوزر تباہ ہو گئے ہیں۔

ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر جاری ایک بیان میں ’القسام بریگیڈ‘ نے کہا کہ اس کے جنگجوؤں نے خان یونس کے مشرق میں واقع ایک علاقے میں اسرائیلی فوج کی بکتر بند گاڑی کو اس وقت گھات لگا کر نشانہ بنایا جب وہ غزہ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی مزاحمت نے اسرائیلی طاقت کا پول کھول دیا،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

پیغام میں کہا گیا ہے کہ مجاہدین نے بہادری سے اسرائیل کی دراندازی کو ناکام بنایا ہے، جبکہ اسرائیلی فوج کے فرار ہوتے ہوئے ایک ٹینک اور دو بلڈوزر کو تباہ کر دیا گیا ہے، جنگجو کامیاب کارروائی کے بعد بحفاظت اپنے ٹھکانوں پر آ گئے ہیں۔

دوسری جانب اسلامی استقامتی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے مظلوم فلسطینی عوام پر غاصب اسرائیلی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے رد عمل میں تل ابیب پر زبردست میزائل حملہ کیا ہے۔

الجزیرہ چینل کے مطابق تل ابیب کے علاوہ مقبوضہ اراضی کے کئی دیگر علاقوں پر بھی القسام نے حملہ کیا ہے جس کے بعد ان علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنے کی آواز گونجنے لگی۔

اطلاعات کے مطابق القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ یہ حملہ ملت فلسطین کے خلاف غاصب اسرائيلی حکومت کی جارحیت کے جواب میں کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button