دنیا

جنگ کے نتائج ناقابل حساب ہوں گے، اقوام متحدہ کا انتباہ

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین میں ان کے مزید دو اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں اور غزہ میں کشیدگی کے دوران جاں بحق ارکان کی مجموعی تعداد 16 ہوگئی ہے۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے کہا ہے کہ غزہ پٹی میں فوجی کارروائیوں کا تسلسل وہاں کے لوگوں کے لیے ’تباہ کن‘ ہوگا۔

انہوں نے جاپان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو یقین کے ساتھ بتا سکتا ہوں کہ فوجی کارراوئیوں میں مزید اضافہ بلکہ صرف ان سرگرمیوں کا تسلسل بھی غزہ کے لوگوں کےلیے تباہ کن ہو گا۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ پناہ گزینوں کی ایجنسی ’یو این ایچ سی آر‘ کے پاس فلسطینی علاقوں یا اسرائیل میں کوئی باضابطہ مینڈیٹ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں بھی انتہائی غم اور تشویش ہے جس کا اظہار اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سمیت میرے بہت سے ساتھیوں نے کیا ہے۔

انہوں نے 7 اکتوبر کو اسرائیل میں حماس کے حملوں کو بھی ’خوفناک‘ قرار دیا اور کہا کہ لبنان اور دیگر ممالک تک پھیلنے والے تنازع کے نتائج ’ناقابل حساب‘ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : بائیڈن کی جانب سے اسرائیل کی اندھی حمایت پر اعلی امریکی عہدیدار جیش پل احتجاجا مستعفی

دوسری جانب اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے کہا ہے غاصب صہیونی حکومت کے حملے جاری رہنے کے نتیجے میں سینکڑوں بچے ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے نامہ نگاروں کے اجتماع میں کہا کہ سارے ہسپتال بیماروں سے بھرے ہوئے ہيں اور ایک بڑی تعداد نوبت میں انتظار میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں آج دس دنوں سے مکمل طور پر اندھیرا ہے۔

اس سے قبل اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل خالد خیاری نے کہا تھا کہ مقبوضہ فلسطین کی صورت حال خطرناک ہے اور اس میں دن بہ دن شدت آ رہی ہے اور غزہ میں خوفناک تشدد کے خاتمے اور انسان دوستانہ جنگ بندی کی فوری ضرورت ہے۔

اسی طرح اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کے دفتر کی ترجمان روینا شمسدانی نے کہا ہے کہ غرب اردن میں انہيں انسانی حقوق کی صورت حال پر بہت تشویش ہے۔

روینا شمسدانی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمیں موصولہ خبروں کے مطابق سات اکتوبر سے غرب اردن میں اسرائیل کے ڈرون حملوں اور پولیس کے ہاتھوں پندرہ بچوں سمیت انہتر فلسطینی شہید ہوئے ہيں۔

انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اس علاقے میں فلسطینیوں کے خلاف تشدد میں اضافہ ہوا ہے کہا کہ چھ فلسطینی باشندے، صیہونی آباد کاروں کے توسط سے شہید کئے گئے ہیں اور متعدد فلسطینی بے گھر بھی ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ نہتے فلسطینیوں کے خلاف کارروائی بند ہونی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button