علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا پارہ چنارکے شہید اساتذہ کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ
شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایک بار پھر مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ پارہ چنار کے مظلوم کے اساتذہ کے قاتلوں کو فی الفور گرفتا کیا جائے
پانچ ماہ ہوگئے لیکن مجرموں کو بے نقاب نہیں کیا گیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ تری مینگل سکول پارا چنار میں اساتذہ کے بہیمانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کی تاحال عدم گرفتاری قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نااہلی کا ثبوت ہے۔
ورثا کو انصاف کی فراہمی اور مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچانا ریاست کی ذمہ داری اور لواحقین کا آئینی حق ہے۔
ذمہ داران کی گرفتاری اور قرار واقعی سزا کے مطالبے کے لیے لگائے جانے والے احتجاجی کیمپ کی مجلس وحدت مسلمین بھرپور حمایت کرتی ہے۔
ہم کل بھی پسماندگان کے ساتھ کھڑے ہیں آج بھی کھڑے ہیں اور آئندہ بھی پوری قوت کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔







