اسرائیلی وزیراعظم کا کارٹون بنانے والا گارڈین کا 40 سالہ پُرانا ملازم گھربھیج دیا گیا
اکتوبر 17, 2023
303 2 minutes read
شیعیت نیوز: مغربی دنیا میں مسلمانوں کے خلاف توہین آمیز خاکوں کو آزادی اظہاررائے کہنے والے نیتن یاہو کا کارٹون برداشت نہ کرسکے، برطانوی اخبار گارڈین نے اپنے کارٹونسٹ اسٹیو بیل کونوکری سے نکال دیا۔
گزشت 40 سال سے گارڈین کے پاس ملازم اسٹیو بیل نے نیتن یاہو کا غزہ مخالف کارٹون بنایا تھا۔آرٹسٹ کا کہنا ہے کہ انہیں اسرائیل سے متعلق نئے کارٹون کو ’یہود مخالف‘ قرار دینے پربرطرف کردیا گیاہے۔
بائیں بازو کے اخبار کے لیے کام کرنے والے کارٹونسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ بنجمن نیتن یاہو کی متنازع تصویر پیش کرنے کے بعد انہیں بتایا گیا کہ وہ ان کا کام شائع کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
اس تصویر میں اسرائیلی وزیر اعظم باکسنگ دستانے پہنے ہوئے اپنے پیٹ پر اسکالپل تھام کر غزہ کے نقشہ بنائے ہوئے ہیں،کیپشن میں لکھا ہے: ’غزہ کے باشندوں، اب باہر نکل جاؤ۔‘