پاکستانی صحافی فلسطین میں شہید صحافیوں کی آواز بن گئے
شیعت نیوز :پنجاب یونین آف جرنلسٹس اور لاہور کی سماجی تنظیموں کے نماٸندہ وفود نے لاہور پریس کلب کے سامنے فلسطین پر اسراٸیل کی جارحیت اور فضاٸی حملوں میں شہید ہونے والے صحافیوں کے حق میں بھرپور مظاہرہ کیا
اس موقع پر صحافیوں کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ سول سوساٸٹی وکلاء صاحبان اور خواتین کی کثیر تعداد نے مظاہرے میں شرکت کی ۔
مظاہرین نے اسراٸیلی جارحیت کے خلاف سخت نعرہ بازی کی ۔
صدر پی یو جے زاہد رفیق بھٹی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ پوری دنیا میں سب سے پہلے صحافی فرنٹ لاٸن پر محنت کرتےہوٸے شہید ہوتے ہیں
جن کا کوٸی پرسان حال نہیں ہوتا اور نا ہی انکے مرنے کے بعد ان کے خاندان والوں کو کوٸی معاوضہ دیا جاتا ہے ۔
انھوں نے کہا کہ ہم کب تک اپنے ساتھیوں کی شہادت پرنوحہ کناں ہیں
فلسطین میں اب تک گیارہ صحافی شہید ہوچکے ہیں۔







