مقبوضہ فلسطین

کوئی بھی فلسطینی غزہ سے نہیں جائےگا، اسماعیل ہنیہ

شیعیت نیوز: تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے کہا ہے کہ غرہ کے عوام کی اپنی سرزمین سے گہری وابستگی ہے اور فلسطینی غزہ چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گے۔

حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ مزاحمتی قوتوں نے طوفان الاقصی آپریشن کے ذریعے تاریخ رقم کردی ہے اور یہ آپریشن ہماری سرزمین اور قدس سے غاصبوں کے زوال کا آغاز ہوگا۔

ہنیہ نے مزید کہا کہ غاصب صیہونیوں نے فلسطین کے مظلوم اور بے گناہ لوگوں کے قتل عام پر کمر کس لی ہے تاکہ القسام بریگيڈ کے ذریعے ان کو جس شکست اور فضیحت کا سامنا کرنا پڑا ہے اس کی بھرپائی کرسکیں۔

اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ صیہونی حکومت کی بزدل فوج میں ہمارے شجاع و دلیر جوانوں سے مقابلے کی طاقت نہیں ہے اسی لئے وہ قتل عام کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور مغرب کی مکمل حمایت سے غاصب دشمن کی کارروائیوں کے باوجود، ہم آزادی اور واپسی کی حکمت عملی دوبارہ شروع کریں گے۔ غزہ کے لوگ اپنی سرزمین سے گہری وابستگي رکھتے ہيں اور فلسطینی غزہ کو نہیں چھوڑیں گے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے مطالبہ کیا ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹوں میں دس لاکھ سے زائد فلسطینی شمالی غزہ سے نکل جائیں۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت سے جھڑپ میں حزب اللہ کا جوان شہید ، 5 صیہونی ہلاک و زخمی

دوسری جانب تحریک حماس کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے غزہ کی پٹی پر قابض صیہونی حکومت کی فوج کے حملوں میں مزید 9 صیہونی قیدیوں کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔

القسام بریگیڈ نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 13 صہیونی قیدی مارے گئے ہیں۔

یہ جبکہ صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے آج اعلان کیا ہے کہ صیہونی قیدیوں کے سینکڑوں خاندان تل ابیب کے علاقے ’’الکریح‘‘ میں اس حکومت کی وزارت جنگ کے سامنے جمع ہوئے۔

اس رپورٹ کی بنیاد پر صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کے سامنے مظاہرین نے ان قیدیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button