اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

غزہ:حماس نے اسرائیل کا ایف 16 طیارہ مار گرایا

 شیعیت نیوز:  مڈل ایسٹ آبزرو کے مطابق ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے  حماس نے اسرائیل کا ایف 16 طیارہ مار گرایا ہے۔

لبنانی میڈیا نے بھی ویڈیو جاری کی ہے جس میں مزاحمتی تنظیم کے افراد کو اسرائیل کے ایف 16طیاروں کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں سے نشانہ بناتے ہوئے دیکھا گیا۔

تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ غزہ پر حملے کیلئے آنے والے ان طیاروں کو حماس کی القسام بریگیڈز  کی جانب سے نشانہ بنائے جانے میں کامیابی ہوئی یا نہیں۔

اس کےعلاوہ القسام بریگیڈز نے دھماکا خیزمواد سے لدے ڈرونز کی بھی ویڈیو جاری کی ہے جو اسرائیل کے خلاف استعمال کیے جارہے ہیں۔

اس ویڈیو میں حماس کے کمانڈوز کو ڈرونز لانچنگ پیڈ پر رکھتے اور فائر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دیگر ویڈیوز میں ان ڈرون حملوں سے اسرائیل کی طاقت کے علامت ٹینکوں کو ایک ایک بم سے تباہ ہوتے دیکھا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ان حملوں نے اسرائیل کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور حماس کی اس فوجی طاقت پر اسرائیلی فوجی بھی حیران ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button