اہم ترین خبریںدنیا

اسرائیلی فوج کو مفت کھانا اور اسپیشل ڈسکاؤنٹ، ’بائیکاٹ مکڈونلڈز ‘ مہم تیز

 شیعیت نیوز: پاکستان سمیت متعدد ملکوں میں سوشل ٹائم لائن پر امریکی ملٹی نیشنل کمپنی میکڈونلڈز کے اسرائیل چیپٹر کی جانب سے اسرائیلی فوج کو مفت کھانا فراہم کرنے کے اعلان کے بعد بائیکاٹ کی مہم چلائی جا رہی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ فوڈ چین میکڈونلڈ نے اسرائیلی فوج کو مفت خوراک کی فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے پانچ برانچیں اس کام کے لیے مختص کی ہیں

جہاں سے اسرائیلی فوج کو روزانہ 4000 خوراک کے ڈبے مفت دیے جائیں گے۔

میکڈونلڈ اسرائیل کی جانب سے کی گئی ایک ٹویٹ بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کر رہی ہے

جس میں کہا گیا ہے کہ ہم نے 5 برانچز کھولی ہیں جو صرف سیکیورٹی اور ریسکیو فورسز کے لیے امداد اور عطیات سے متعلق ہیں۔ ہم ہر روز تقریباً 4000 کھانے عطیہ کریں گے۔

ایک صارف نے لکھا یہ کوئی دعوت ولیمہ ہے یا میدان جنگ؟

فلسطینی بچے بھوک اور پیاس سے بلک رہے ہیں اسرائیلی برگر اور فرائز سے مزے اڑا رہے ہیں۔

ایک اور صارف نے لکھا ہم بائیکاٹ کریں گے میکڈونلڈ کے باہر گاڑیوں کا رش کم ہوگا پیٹرول بھی کم خرچ ہوگا۔

ایک صارف نے ویڈیوپیغام سے کہا ہم کچھ نہیں کرسکتے لیکن بائیکاٹ تو کرسکتے ہیں انسانی حقوق کے علمبردار کہاں گئے ہیں؟میکڈونلڈ کی پانچ برانچزنے اسرائیلی فوجیوں کے پیٹ بھرنے کیلئے مفت کھانا تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایک وقت میں 4ہزار سے زیادہ فوجیوں کو بالکل مفت کھانا ملے گا۔

سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقید کے بعد بائیکاٹ میم ٹویٹر ٹرینڈ بن گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button