عراق

بغداد میں حسین امیر عبداللہیان کی عراقی وزیراعظم اور سلامتی کے مشیر سے ملاقات

شیعیت نیوز: ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان عراقی حکام سے ملاقاتوں کے لئے اپنے تیسرے دورہ عراق پر بغداد پہنچے ہیں۔ جہاں انہوں نے عراق کی قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی سے ملاقات کی۔

حسین امیر عبداللہیان کا یہ دورہ، فلسطینی سرزمین اور غزہ کو درپیش جدید صورت حال کے بعد عمل میں آیا۔

یاد رہے کہ قاسم الاعرجی نے اپنے حالیہ دورہ ایران کے دوران ایرانی سلامتی کونسل کے سربراہ علی اکبر احمدیان سے ملاقات کی تھی۔

اس ملاقات میں ایران و عراق کے درمیان سیکیورٹی معاہدوں کے بارے میں ضروری بات چیت کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : اگر امریکہ اسرائیل کی حمایت کے لئے جنگ میں شریک ہوا تو سخت شکست ہوگی، العامری

انہوں نے عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السوڈانی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور فلسطین کو در پیش صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

حسین امیر عبداللہیان کا یہ علاقائی دورہ، طوفان الاقصیٰ، غزہ کی پٹی پر صیہونی حملوں اور فلسطینی سرزمین کو درپیش جدید صورت حال کے بعد عمل میں آیا۔

قبل ازیں ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے عراقی ہم منصب فواد حسین سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے فلسطین کی مظلوم عوام کی مدد کے لئے مسلمان ملکوں کے درمیان اتحاد و ہم آہنگی اور فلسطین کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے او آئی سی کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کیا۔

حسین امیر عبداللہیان نے اس اجلاس کی میزبانی کا فریضہ انجام دینے کا بھی وعدہ کیا۔ انہوں نے فواد حسین سے گفتگو میں مسجد اقصیٰ و فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی مظالم کو روکنے پر زور دیا۔

بغداد میں اپنا سفر مکمل کرنے کے بعد حسین امیر عبداللہیان بیروت جائیں گے، جہاں وہ دو طرفہ تعلقات اور فلسطین کی صورت حال کا جائزہ لیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button