اہم ترین خبریںپاکستان

مظلومین فلسطین سے اظہاریکجہتی کیلئے اسرائیلی مظالم کےخلاف شیعہ سنی علماء واکابرین کا کوئٹہ میں مظاہرہ

اسرائیل ناجائز ریاست ہے اور اسرائیل کو امریکا یورپ سمیت اقوام متحدہ کی ناجائز سرپرستی حاصل ہے

شیعیت نیوز: اسرائیلی بربریت کے خلاف ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کا مظاہرہقبلہ اوّل پر قابض غاصب اسرائیل کےخلاف فلسطینی مجاہدین کے کامیاب حملوں کی حمایت اور مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے و اسرائیلی غاصب صیہونی ریاست کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنےملی یکجہتی کونسل بلوچستان کا احتجاجی مظاہرہ ۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایس او کا لاہور میں حمایت مظلومین فلسطین ریلی نکالنے کا اعلان

ملی یکجہتی کونسل کے صدر مولانا عبدالحق ہاشمی مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صدر علامہ ظفر عباس شمسی ،امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی ،ڈاکٹر عطاالرحمن، حبیب اللہ چستی، سہیل اکبر شیرازی، عبدالکبیر شاکر ،سید عتیق الرحمن، ادریس مغل و دیگر نےخطاب کر تے کہا کہ اسرائیل ناجائز ریاست ہے اور اسرائیل کو امریکا یورپ سمیت اقوام متحدہ کی  ناجائز سرپرستی حاصل ہے سر زمین فلسطین مسلمانوں کے مقدس مقام ہے سرزمین فلسطین پر وہاں کی عوام کا حق ہے ہم بحیثیت مسلمان فلسطینی عوام کی اسرائیلی مظالم کے خلاف مزاحمت پر بھرپور حمایت کرتے ہیں، فلسطینیوں کو اپنے وطن اور اپنی عوام کا مکمل دفاع کرنے کا حق حاصل ہے آج غیور مسلمانوں کو چاہیے کی وہ مظلوم فلسطینی بھائیوں کی حمایت کے لیے آواز بلند کریںاسے میں مسلم حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے اسرائیل ہر روز مظلوم فلسطینی عوام کا قتل عام کر رہا ہے مٹھی بھر یہودیوں کا مقدس سرزمین سے انخلاء کرکے ان کو اپنے اپنے ممالک بھیجا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button