اہم ترین خبریںدنیا

اسرائیل کا حماس پر بچوں کو قتل کرنے کا پروپیگنڈہ بے نقاب ہوگیا

 شیعیت نیوز: جنگ میں پروپیگنڈہ بھی جنگی ہتھیار کے طور پہ استعمال ہوتا ہے۔دو دن پہلے اسرائیلیوں نے الزام لگایا کہ حماس تو اسرا ئیلی بچوں کے سر قلم کرکے مار رہی ہے۔ صورتحال اس وقت یکسر بدل گئی

جب امریکی صدر نے یہودی رہنماوں سے خطاب میں سر قلم کرنے کی تصویروں پہ حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ کیسے ہوسکتا ہے؟

یہودی رہنماوں کو ایسا کہنا ناگوار گزرا اور امریکہ سے مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی ہے۔

امریکی صدر کو سکرپٹ سے ہٹ کر حیرت کا اظہار کرنا مہنگا پڑا ہے اب وہ اسکی وضاحتیں دے رہے ہیں ۔۔

دوسری جانب حماس نے بچوں کو ایسے مارنے کی

تردید کی ہے اور کہا ہے ہم جنگ میں اسلامی اقدار کو ترک نہیں کریں گے۔

۔حماس نے ایک اسرائیلی ماں کو بچوں سمیت رہا کرکے نئی مثال بھی قائم کی ہے

حماس نے اسرائیل میں القسام بریگیڈ کے جوانوں کے ذریعہ بچوں کے قتل، ان کے سر قلم کرنے اور عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے مغربی ذرائع ابلاغ کے الزامات کی سختی کے ساتھ تردید کی ہے۔

حماس کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بعض مغربی ذرائع ابلاغ غیر پیشہ ورانہ طور پر ہماری فلسطینی قوم اور ان کی جد و جہد پر تہمت اور دروغ گوئی پر مبنی صیہونیوں کی باتوں کو پھیلا رہے ہیں۔

ادھر ایک اسرائیلی فوٹوجرنلسٹ اوزن زیو نے ان افواہوں کے جواب میں کہ "حماس نے ایک گاؤں میں اسرائیلی بچوں کے سر قلم کئے ہیں

” کہا ہے کہ مجھے ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے جس سے ان افواہوں کی تصدیق ہوسکے۔

” اوزن، زیو حماس اسرائیل جنگ کی کئی دن سے رپورٹنگ کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button