اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

سکیورٹی فورسزکا آپریشن 2 تکفیری دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا

مارا گیا دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں ملوث تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد پولیس سٹیشن ہتھالا، روڑی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملوں میں ملوث تھا۔

شیعیت نیوز: سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 2 تکفیری دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے 2 مختلف کارروائیاں کیں۔ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس آپریشن کیا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد اکرام مارا گیا۔ ہلاک ہونے والا دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک اور دہشت گرد جہنم واصل ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ راجہ ناصرعباس نے13اکتوبر بروز جمعہ ایم ڈبلیوایم کےتحت ملک گیر یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کردیا

مارا گیا دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں ملوث تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد پولیس سٹیشن ہتھالا، روڑی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملوں میں ملوث تھا۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔ علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہ۔ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button