اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

تباہ ہونے والے ہر گھر کے بدلے ایک اسرائیلی قیدی کو پھانسی دی جائے گی، مسلح ونگ القسام

شیعیت نیوز: حماس کے مسلح ونگ نے صہیونی حکومت کی جانب سے شہری آبادی پر حملے جاری رکھنے کی صورت میں خطرناک دھمکی دے دی

الجزیرہ نے کہا ہے کہ حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ دشمن انسانیت اور اخلاق کی زبان سمجھنے کی صلاحیت سے عاری ہیں لہذا ہم اس زبان میں بات کریں گے جو وہ دشمن سمجھتے ہیں۔ اسرائیل کو اسی کی زبان میں جواب دیا جائے گا۔

ابوعبیدہ نے کہا کہ صہیونیوں کی نسل پرستانہ جنایتوں کی وجہ سے غزہ کے رہائشیوں پر عرصہ حیات تنگ ہوگیا ہے۔

انہوں نے انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد صہیونیوں کی جانب سے تباہ کئے گئے ہر گھر کے بدلے ایک اسرائیلی قیدی کو پھانسی دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونیوں کے مظالم کے خلاف نائیجریا میں مظاہرے

آج گیند دشمن کے کورٹ میں ہے اس کے بعد ہر قسم کے نتیجے کے حوالے سے عالمی برادری کے سامنے صہیونی حکومت جوابدہ ہوگی۔ ہم دنیا کے سامنے اس کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہراتے ہیں۔

القسام بریگیڈز نے اتوار کو اعلان کیا تھا کہ اس کے پاس تقریباً 100 اسرائیلی قیدی موجود ہیں۔ تحریک اسلامی جہاد نے اپنے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ کے ذریعے اعلان کیا کہ تحریک نے 30 اسرائیلیوں کو حراست میں لے رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دشمن سے اسی کی زبان میں بات کریں گے۔ وہ طاقت کے استعمال کی زبان جانتا ہے تو ہم قابض دشمن کے ساتھ طاقت کی زبان میں بات کریں گے۔

القسام بریگیڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ معرکہ طوفان الاقصیٰ اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button