صیہونیوں کے مظالم کے خلاف نائیجریا میں مظاہرے

شیعیت نیوز: نائیجریا کے عوام نے صیہونی فوج کے غزہ میں معصوم عوام کے خلاف صیہونیوں کے مظالم اور فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے کئے ہیں۔
ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق نائیجریا میں صیہونی افواج کے غزہ میں رہائشی علاقوں، مارکیٹوں اور ہسپتالوں میں بمباری اور نہتے شہریوں کی شہادت کے خلاف مظاہرے کئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے مردہ باد اسرائیل اور مردہ باد اسرائیل کے نعرے لگائے اور صیہونی حکومت کی مذمت اور فلسطینیوں کی حمایت میں پلے کارڈ بھی اٹھائے ہوئے تھے۔
نائیجریا کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ طرفین تحمل کا مظاہرہ کریں، سویلین کا خیال کریں اور انسانی پہلوؤں پر نظر رکھیں اور اختلاف کو ڈائیلاگ کے ذریعے سے حل کریں جبکہ نائیجریا کے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کا یہ بیان کافی نہیں ہے کیونکہ اس میں نائیجریا حکومت نے صیہونیوں کے مظالم کی مذمت نہیں کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسلامی حکومتیں فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں میدان میں اتریں، صدر ایران کا پیغام
دوسری جانب نائجیریا کے شیعوں کے رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی بدھ کو ایران پہنچیں گے۔
رپورٹ کے مطابق شیخ ابراہیم زکزاکی نائجیریا کی حکومت کے حملے کے بعد زخمی اور شدید بیمار ہو گئے تھے، برسوں کی علالت کے بعد دوسری بار اس ملک کو چھوڑیں گے۔
ان کی پہلی روانگی علاج کے لیے تھی، بین الاقوامی تنظیموں اور مسلم اقوام کے دباؤ کی وجہ سے نائیجیرین حکومت کو مجبورا ان کی ہندوستان روانگی پر رضامند ہو نا پڑا۔
واضح رہے کہ شیخ ابراہیم زکزاکی دین مبین اسلام کی تبلیغ کی وجہ سے برسوں سے نائجیریا کی حکومت کی طرف سے بغیر کسی مقدمے کے حراست میں ہیں۔