اسلامی حکومتیں فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں میدان میں اتریں، صدر ایران کا پیغام

شیعیت نیوز: ایران کے صدر سید ابراہیم رئيسی نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ایران دنیا کو اس حقیقت کو دیکھنے کی دعوت دیتا ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام کے حق میں جو ظلم و نا انصافی کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں اور جس طرح سے ان کی خواتین ، قیدیوں کی مسلسل توہین کی جا رہی ہے، مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کی بے حرمتی کی جا رہی ہے تو یہ سلسلہ ہمیشہ جاری نہيں رہے گا۔
صدر ایران کے پیغام میں کہا گيا ہے کہ ایران، فلسطین کے مظلوم عوام کے دفاع کے قانونی حق کی حمایت کرتا ہے ۔ صیہونی حکومت اور اس کے حامی، علاقائي اقوام کی سیکوریٹی کے لئے پیدا ہونے والے خطرات کے ذمہ دار ہيں اور انہيں اس سلسلے میں جوابدہ ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور یورپ فلسطینی قوم کے خلاف تشہیراتی جنگ اور زہریلا پروپیگنڈہ کر رہی ہیں
پیغام میں مزيد کہا گيا ہے کہ اسلامی حکومتوں کو بھی چاہیے کہ وہ اسلامی امت کا ساتھ دیتے ہوئے سچے دل سے فلسطینی قوم کی حمایت میں میدان میں اتريں۔ صیہونیوں کو بھی جان لینا چاہیے کہ حالات بدل گئے ہيں، جنگ پسندی سے صیہونیوں کو ہی نقصان ہوگا اور فلسطینی قوم اس میدان سے فاتح بن کر نکلے گي۔
پیغام میں آیا ہے کہ سلام ہو مزاحمت پر جو فلسطین و لبنان و شام سے لے کر عراق و افغانستان و یمن تک جاری ہے !
سلام ہو! بہادر و ڈٹ جانے والے غزہ پر!
سلام ہو حماس و اسلامی جہاد اور تمام فلسطینی تنظیموں پر!
سلام ہو فلسطین کے غیرت مند و بہادر نوجوانوں پر!
سلام ہو امام خمینی اور امام خامنہ ای پر کہ جنہوں نے اقوام عالم کو مزاحمت کی راہ دکھائي اور ان کی حمایت کی!
اور سلام ہو مزاحمت کے شہیدوں اور ہمارے پیارے شہید جنرل قاسم سلیمانی پر!