عراق

عراق اور ایران نے فلسطین کی مدد کے لئے او آئی سی کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کردیا

شیعیت نیوز: عراق اور ایران کے وزرائے خارجہ نے فلسطین کی مدد کے لئے اسلامی ملکوں کی موثر اور ہم آہنگ اقدام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے او آئی سی کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کیا ہے۔

ارنا کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّہیان اور عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے ٹیلیفونی رابطے میں فلسطین کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں سبھی اسلامی ملکوں کے اتحاد و یک جہتی کو ضروری قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : آپریشن طوفان الاقصی میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد 1000 ہوگئی، صیہونی میڈیا

عراق اور ایران کے وزرائے خارجہ نے اپنی اس ٹیلیفونی گفتگو میں فلسطین کے موجودہ حالات نیزغاصب صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات کے مقابلے میں مظلوم فلسطینی قوم کی مدد اور قبلہ اول مسجد الاقصی کے دفاع میں اسلامی دنیا کے ضروری اقدامات کا فیصلہ کرنے کے لئے او آئی سی کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کیا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے عراقی ہم منصب کے ساتھ اس ٹیلیفونی گفتگو میں جارحیت اور قبضے کے مقابلے میں مجاہدت کو فلسطینی قوم کا مسلمہ حق قرار دیا۔

انھوں نے فلسطین کے آپریشن طوفان الاقصی کو مسلمین عالم کے قبلہ اول مسجد الاقصی نیز دیگر اسلامی مقدسات کے خلاف صیہونی حکومت کے انتہا پسندانہ اقدامات، فلسطینی عوام بالخصوص عورتوں اور بچوں کے قتل نیز فلسطینی قیدیوں کے ساتھ وحشیانہ تشدد کا جواب قرار دیا۔

حسین امیر عبداللّہیان نے اسی کے ساتھ غزہ اورغرب اردن میں بے گناہ فلسطینی عوام پر غاصب صیہونیوں کے وحشیانہ حملوں اور معصوم بچوں نیز عورتوں کے قتل عام کی روک تھام کے لئے اسلامی ملکوں کے متحدہ اور مؤثر اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button