اہم ترین خبریںدنیا

آپریشن طوفان الاقصی میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد 1000 ہوگئی، صیہونی میڈیا

شیعیت نیوز: عبرانی زبان میں شائع ہونے والے صیہونی اخبار یدیعوت آحارونوت نے پیر کی صبح رپورٹ دی ہے کہ فلسطین کے استقامتی محاذ کے آپریشن طوفان الاقصی میں ہلاک ہونے والے صیہونیوں کی تعداد 1000 ہوگئی۔

ارنا نے فلسطینی خبررساں ایجنسی شہاب کے حوالے سے بتایا ہے کہ عبرانی زبان کے اخبار یدیعوت آحارونوت نے آپریشن طوفان الاقصی میں ہلاک ہونے والے صیہونیوں کی تعداد 1000 بتائی ہے ۔

اس صیہونی اخبار کے مطابق حماس کے جوانوں کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد 150 سے زیادہ ہے

یاد رہے کہ جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ زیاد النخالہ نے اتوار کی رات اپنے بیان میں بتایا ہے کہ 30 سے زیادہ صیہونی ان کے سپاہیوں کی قید میں ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : طوفان الاقصی نے دشمن کو توڑ دیا ہے، زیاد النخالہ

دوسری جانب صیہونی حکومت کی وزارت جنگ نےاپنے ہلاک ہونے والے مزید اٹھارہ فوجیوں کی فہرست جاری کردی ہے جس میں ایک سینیئر فوجی کمانڈر کا نام بھی شامل ہے۔

ارنا نے اتوار کو صیہونی روزنامہ اسرائیل ٹائمز کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی فوج کے ایک ساتھ کئی آپریشنوں کا کمانڈر کرنل روعی لیوی بھی فلسطین کے استقامتی محاذ کے آپریشن طوفان الاقصی میں ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے۔

صیہونی حکومت نے اس سے پہلے فلسطینیوں کے آپریشن طوفان الاقصی میں ہلاک ہونے والے 26 اپنے فوجیوں کے ناموں کی فہرست جاری کی تھی۔

ا سی کے ساتھ صیہونی حکومت کے فوج کے ترجمان ڈینیل ہاگاری نے آئندہ چوبیس گھنٹے میں غزہ کے پاس واقع سبھی صیہونی کالونیوں کو خالی کردینے کے احکامات کی خبردی ہے۔

دوسری جانب صیہونی میڈيا نے غزہ کی سرحد کے قریب ٹینک اور بکتر بند فوجی گاڑیوں کی نقل و حرکت کی فوٹیج دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی حکومت غزہ پر زمینی حملے کی تیاری کررہی ہے۔

اس درمیان تازہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ 600 صیہونی اس آپریشن میں ہلاک ہوچکے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button