اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

’’کاغذی شیر‘‘ ٹوٹ رہا ہے، القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری بازو القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی کاغذی شیر بکھر رہا ہے۔

القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے مزید کہا کہ مزاحمت کار اسرائیلی فوج کے افسانے کی حقیقت کھول رہے ہیں اور نسل پرست حکومت کو یہ سبق سکھا رہے ہیں کہ وہ مسجد اقصیٰ کے تقدس کو دوبارہ کبھی پامال نہ کرے۔

انہوں نے یروشلم اور مغربی کنارے کے فلسطینی عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی قابض افواج اور وحشی آباد کاروں کے خلاف بغاوت پر اٹھ کھڑے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں 6.3 شدت کے زلزلے ، 500 سے زائد افراد جاں بحق

القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے عرب اور مسلم امہ سے بھی کہا کہ وہ فلسطینی عوام کی حمایت کریں۔ انہوں نے حالیہ صورت حال کو قابض طاقت کو شکست دینے کا ایک تاریخی  موقع قرار دیا۔

اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے فوجی بیان نمبر 4 میں کہا ہے خدا کا شکر ہے کہ ہم آج رات اور صبح کے وقت کئی مقامات پر اپنے مجاہدین کو فورسز اور سازوسامان سے تقویت دینے کے لیے دراندازی کی کارروائیاں کرنے کے قابل ہو ئے ہیں۔

یہ  دراندازی مقبوضہ علاقوں صوفا، كيبوتس، حوليت، يتيد اوررفح کے اطراف میں موجود مجاہدین کو تقویت دینے کے لیےکی گئی ہیں۔

حماس کی القسام بریگیڈ کے کمانڈر انچیف محمد الضیف نے ہفتے کی صبح فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی غاصب ریاست کے جرائم اور آبادکاروں کی بڑھتی ہوئی بے حرمتی کے جواب میں ’’آپریشن طوفان الاقصی‘‘ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اسرائیلی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ غزہ کی پٹی سے ملحقہ صہیونی بستیوں پر القسام بریگیڈ کی جانب سے کیے گئے اس بے مثال حملے میں صیہونی ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 350 تک پہنچ گئی ہے اور 1,864 دیگر زخمی ہوئے ہیں، جن میں بعض شدید زخمی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button