دنیا

افغانستان میں 6.3 شدت کے زلزلے ، 500 سے زائد افراد جاں بحق

شیعیت نیوز: ہفتے کی صبح 6.3 شدت کے زلزلے سے افغانستان لرز اٹھا، جس کا مرکز خطے کے سب سے بڑے شہر ہرات کے قریب تھا، زلزلے سے اب تک 500 سے زائد افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہيں۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

مغربی افغانستان میں 6.3 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں مٹی کے تودے اور عمارتیں گرنے کی اطلاعات بھی ہیں، جس کے سبب یہ تعداد بڑھ سکتی ہے۔

اس درمیان ایران کے جنوبی خراسان کی ہلال احمر سوسائٹی کے مینجنگ ڈائرکٹر نے افغانستان کے زلزلہ زدہ علاقوں میں امدادی کارکنوں کو بھیجے جانے کی اطلاع دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : الاقصیٰ طوفان نے اسرائیل کے خاتمے کے ڈراؤنے خواب کو حقیقت میں بدل دیا، جنرل باقری

محمد علی کاوسی نے کہا ہے کہ افغانستان کے شمال مغرب میں آنے والے زلزلے کے بعد خیر خواہی، بھائی چارے اور ہمسائیگی کی بنیاد پر ہلال احمرسوسائٹی کی پندرہ افراد پر مشتمل ایک ٹیم، مکمل سازوسامان کے ساتھ زلزلہ زدہ علاقوں میں روانہ کی گئی ہے۔

امریکہ کے جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز ہرات کے شمال مغرب میں 40 کلومیٹر دور تھا، اور اس کے فوری بعد 5.5، 4.7 اور 6.3 کی شدت کے تین آفٹر شاکس بھی آئے۔

رپورٹس کے مطابق یہ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ جس کی شدت ایران ، ترکمنستان اور ازبکستان میں بھی محسوس کی گئی۔

ایران کی وزارت خارجہ نے زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز افغانستان میں چھ اعشاریہ تین کی شدت کے زلزلے نے افغانستان کو ہلاکر رکھ دیا۔

اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ میں، اس زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد دو ہزار سے زیادہ بتائی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button