دنیا

فلسطینیوں کو اس وقت بین الاقوامی حمایت کی ضرورت ہے، رکن الہان ​​عمر

شیعیت نیوز: امریکی ایوان نمائندگان کی رکن الہان ​​عمر نے غزہ میں عام شہریوں پر صیہونی حکومت کے حملوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام ہمیشہ سے محاصرے میں رہے ہیں اور انہیں بین الاقوامی حمایت کی ضرورت ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی ڈیموکریٹک رکن الہان ​​عمر نے غزہ میں عام شہریوں کے خلاف صیہونی حکومت کے پے درپے وحشیانہ حملوں کی امریکی حکومت کی طرف سے حمایت پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی بین الاقوامی حمایت کی ضرورت زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : القسام بریگیڈز کی صیہونی بستی سدیروت پر راکٹوں کی بارش

انہوں نے سوشل پلیٹ فارم پر ایک پیغام میں لکھا کہ ہمیں اس بات کو نہیں بھولنا چاہئے کہ غزہ میں کوئی پناہ گاہ یا آہنی گنبد نہیں ہے اور براہ کرم ان کے لیے دعا کریں۔ خطے میں امن قائم ہو اور ہمیں اخلاقی بیداری کی طرف لے جائے تاکہ ہم ان انسانی تکالیف کو محسوس کر سکیں، فلسطینی وہ لوگ ہیں جو محاصرے میں ہیں اور عالمی برادری کی حمایت کے مستحق ہیں۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینیوں کی مزاحمتی تحریک کا بڑا اور تباہ کن آپریشن ’’الاقصی طوفان‘‘ کل ہفتے کے روز شروع ہوا جو خطے کے دفاعی ماہرین کی نگاہ اور صہیونی میڈیا کے اعتراف کے مطابق صیہونی حکومت کی انٹیلی جنس اور سیکورٹی کی ناکامی ہے۔

تاہم اس کے جواب میں صیہونی حکومت نے نے غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کی اور بروز اتوار لبنانی حزب اللہ نے حکومتی فورسز کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور اس کی ذمہ داری قبول کی۔

فریقین کے درمیان کشیدگی اور تنازعات اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں اور اب بھی تنازعات کے جاری رہنے اور بڑھنے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button