دنیا

برطانیہ: مسجد الفلاح پر حملہ، قرآن مجید کو آگ لگا دی گئی

شیعیت نیوز: لندن کے مغربی علاقے میں واقع مسجد الفلاح پر دائیں بازو کے انتہا پسند گروہوں نے حملہ کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق مسجد الفلاح کے منتظمین کا کہنا ہے کہ انتہا پسندوں نے مسجد میں گھس کر اس مسجد کی اشیاء کو غارت کیا، اموال کو لوٹا اور مسجد کے ایک کمرے میں قرآن مجید کے نسخوں کو آگ لگا دی۔

مسجد کی حفاظت کرنے والی کمیٹی نے واقعہ کی فورا اطلاع پولیس اور فائر بریگیڈ کو دی لیکن پولیس اس وقت پہنچی جب انتہا پسند دہشت گرد واقعہ کے بعد وہاں سے فرار کر گئے تھے۔

اس علاقے سے تعلق رکھنے والے برطانوی رکن پارلیمنٹ جان مک‌ ڈانل نے جن کا تعلق لیبر پارٹی سے ہے، واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایک شرمناک واقعہ قرار دیا۔

لندن شہر کے میئر صادق خان کے ترجمان نے بھی ایک بیان جاری کرتے ہوئے حملے کی مذمت کی ہے اور اس مسجد کے نمازیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے ساتھ بہت اچھے روابط ہیں، ولادیمیر پوتن

دوسری جانب انگلینڈ میں آکسفورڈ شائر کے شمال میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں وٹنی، برفورڈ، چپنگ نارٹن اور ملٹن انڈر وائچ ووڈ میں بجلی بند ہوگئی۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دھماکہ فوڈ ویسٹ ری سائیکلنگ پلانٹ میں آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے ہوا، آسمانی بجلی گرنے کے باعث بائیو گیس ٹینک پھٹ گیا اور آگ لگ گئی۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد آگ کے گولے نے آسمان روشن کر دیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کو کہا ہے اور A4 زیرو شاہراہ بند کردی گئی ہے۔

دھماکے کی مزید وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button