اہم ترین خبریںایران

ایرانی سزا یافتہ خاتون کو نوبل انعام کیوں ملا؟حقیقت کھل کر سامنے آگئی

شیعت نیوز:عالمی سامراج کے ایماء پر ایرانی حکومت کی سزا یافتہ خاتون  نرگس محمدی کو نوبل انعام سے نوازا گیا۔

نوبل انعام ملنے پر امریکی صدر جوئیبائیڈن اور کنیڈین وزیر خارجہ نے نرگس محمدی کو مبارکباد پیش کی ہے ۔

عالمی سامراج کے رہنماوں کی  مبارکباد نے یہ ثابت کردیا ہے کہ نرگس محمدی کو نوبل انعام کیلئے کیوں چنا گیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے سزا یافتہ خاتون کو نوبل انعام ملنے پر مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  یہ ایک سیاسی چال ہے

نرگس محمدی نے باربار ایرانی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

وہ ایک ایرانی شہری ہیں اور حجاب مخالف تحریک کے جرم میں سزا کاٹ رہی ہیں۔

  انہیں نوبل کمیٹی نے منتخب کرکے اپنے مزموم عزائم میں رنگ بھرنے کی کوشش کی ہے۔

ایران میں لاکھوں خواتین حجاب کرتی ہیں اور ان پہ کوئی جبر نہیں ہے ۔ایران میں خواتین کو ہر میدان میں آزادی ہے ۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button