یمن

انصار الله یمن کی جانب سے شامی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی

شیعیت نیوز: یمن کی مقاومتی تحریک انصار الله نے شام کے صوبے حمص کے ملٹری کالج میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔ انصار الله نے کہا کہ اس طرح کی کارروائی سے امریکہ و صیہونی حکومت فائدہ اُٹھا رہے ہیں۔

اس افسوسناک سانحے پر انصار الله نے اپنے جاری بیان میں اعلان کیا کہ اس کارروائی نے امریکہ و صیہونی حکومت کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کی حیوانیت کے میزان کو واضح کیا ہے۔

انصار الله کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ و اسرائیل ہی وہ کردار ہیں جو اس طرح کی کاروائیوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ اس طرح کے حملے شامی حکومت، فوج اور عوام کے خلاف ایک ظالمانہ جنگ کا تسلسل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : انصار الله کے رہنما علی القحوم کا متحدہ عرب امارات کو انتباہ

انہوں نے امریکہ و اسرائیل کو شام میں ہونے والی تمام مذموم سازشوں کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ شام کے ساتھ یہ مظالم اس لئے روا رکھے جا رہے ہیں کہ دمشق نے فلسطین کاز اور مقاومتی مرکز کی حمایت میں ٹھوس موقف اپنایا ہوا ہے۔

نیز شام اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا بھی شدید مخالف ہے۔ انصار الله نے دہشت گردی اور امریکہ و اسرائیل کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے شامی عوام کو اپنی حمایت کا مکمل یقین دلایا۔

گزشتہ روز شام کے سرکاری ٹی وی نے صوبہ حمص میں ملٹری اکیڈمی میں پاسنگ آوٹ تقریب کے دوران خودکش ڈرون حملے کی خبر دی تھی۔ نیوز چینلز نے بتایا تھا کہ اس واقعے میں شدید جانی نقصان ہوا ہے۔

شام کے وزیر صحت حسن الغباش نے کہا کہ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق اس دہشت گرد حملے میں 6 عورتوں اور 6 بچوں سمیت 80 افراد شہید ہوئے ہیں جب کہ 240 سے زیادہ زخمی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button