اہم ترین خبریںیمن

انصار الله کے رہنما علی القحوم کا متحدہ عرب امارات کو انتباہ

شیعیت نیوز: یمن کی مقاومتی تحریک انصار الله کے اہم رہنما علی القحوم نے اپنے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے صیہونیوں کی کٹھ پتلی کی حیثیت سے فلسطین کو بیچا اور اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کے لئے جلد بازی کا مظاہرہ کیا، متحدہ عرب امارات کی علاقائی اقوام کے حق کے حوالے سے ایک سیاہ سازشی تاریخ ہے۔ یو اے ای ہرگز یہ گمان نہ کرے کہ صنعاء، یمن کے مقبوضہ علاقوں میں اس کے کارناموں سے بے خبر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات پہلے تو یہ بات جان لے کہ وہ یمن کی طرح وسعت نہیں رکھتا اور نہ ہی اُسے یمن میں اپنی سازشیں جاری رکھنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ ہم اُس کی یہ تمام سازشیں صحرا میں دفن کر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کے پن پوائنٹ میزائل نے اسرائیل کی نیند حرام کر دی

علی القحوم نے کہا کہ یمن اپنی عوام، قیادت، بڑی فوج اور اسلحہ سازی میں روز بروز خود کفیل ہونے کے ساتھ تمام سازشوں کو خاک میں ملانے کی طاقت رکھتا ہے۔

انصار الله کے رہنماء نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کو یمن سے نکلنا ہو گا، متحدہ عرب امارات اور صیہونیوں کی سازشوں کا قلع قمع ہو گا، جب کہ آنے والے دنوں میں یمن کے دشمنوں کے لئے بہت بڑا سرپرائز ہے۔

واضح رہے کہ انصار الله کے سربراہ نے چند روز قبل اپنے خطاب میں کہا تھا کہ مذاکرات میں ناکامی کی صورت میں ہم تمام قانونی راستے استعمال کرتے ہوئے یمن پر مسلط شدہ جارحیت اور قبضے کا خاتمہ کروائیں گے۔

یمن میں انقلاب کے سربراہ سید عبدالمالک الحوثی نے مزید کہا تھا کہ اگر مذاکرات کسی نتیجے تک نہ پہنچے تو ہمارے لوگوں کو مکمل اختیار حاصل ہے کہ جارحیت، قبضے اور محاصرے کے خاتمے کے لئے قانونی جدوجہد شروع کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button